جناح کالج کراچی کی ٹیم ریڈ بل کیمپس کرکٹ2017کی چیمپیئن بن گئی !!!

بدھ 23 اگست 2017 23:12

جناح کالج کراچی کی ٹیم ریڈ بل کیمپس کرکٹ2017کی چیمپیئن بن گئی !!!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) ریڈ بل کیمپس کر کٹ کا مشن ہے کہ پاکستان بھر کے نو جوان کھلاڑیوں کو مقامی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی کر کٹ کی مہا رت دکھا نے کا پلیٹ فارم مہیا کیا جا ئے ۔۔ لیکن سر ی لنکا کے ورلڈ فائنل میں صرف ایک زبر دست ٹیم پاکستان کی نمائندگی کر ے گی ۔ کراچی کے جناح کا لج نے لاہور کی ڈیفینڈنگ چیمپیئن ٹیم ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP )کو سنسی خیز فائنل مقابلے میں شکست دے کرریڈ بل کیمپس کر کٹ2017ٹور نا منٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ، یہ میچ DHAاسپورٹس کلب )معین خان اکیڈمی ( ، کراچی میں کھیلا گیا ۔

فاتحِ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقرر ہ 20اوورز میں 106رنز کا ٹار گٹ دیا۔ ٹاپ اسکور ارسلان بشیر نے 37بالز پر 38رنز بنائے جو جناح کالج کی جیت میں اہم ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

جب کہ حنیف آزاد نے 18رنز بنائے ۔ مہران اسفند نے شاندار بائولنگ کا مظا ہرہ کرتے ہوئے اپنے 4اوورز میں صرف 9رنز دے کر 5وکٹس حاصل کئے جبکہ ٹیپو سلطان نے 2وکٹس لیں۔ اس کے جواب میں UCP کے بیٹسمین جناح کا لج کے بہترین بائولرز کے سامنے کھل کر نہیں کھیل سکے ۔

Mohidis Waqas اورFahadis Bukhari نے 2,2وکٹس اڑا کرUCP کو مشکل میں ڈال دیا۔ کامران افضل نے 29جب کے تیمورسلطان نے سخت مقابلہ کر تے ہوئے 25رنز بنائے مگر دونوں اپنی ٹیم کو ہدف تک پہنچانے میں نا کام رہے اورUCP بیس اوورز میں آٹھ وکٹس کے نقصان پر 96رنز ہی بنا سکی، یوں جناح کالج 10رنز سے یہ فائنل جیت گیا۔ اس تاریخی فتح کے بدولت اب جناح کالج کی پر عزم ٹیم اگلے مہینے سری لنکا میں کھیلے جانے والیRBCC ورلڈ فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرے گی،جس میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، یو اے ای، سائو تھ افریقہ ، اورسری لنکا کی بہترین کالج ٹیمز بھی شر کت کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :