جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد 2017ء میں کھیلوں کے مختلف مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے بوائز ایونٹ میں عبدالغفار نے اور گرلز ایونٹ کنول کے نام رہا، باسکٹ بال چیمپیئن شپ لطیف آباد کلب نے جیت لی

بدھ 23 اگست 2017 23:12

جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد 2017ء میں کھیلوں کے مختلف مقابلے ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول حیدرآباد 2017ء میں کھیلوں کے مختلف مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے بوائز ایونٹ میں عبدالغفار نے اور گرلز ایونٹ کنول کے نام رہا، باسکٹ بال چیمپیئن شپ لطیف آباد کلب نے جیت لی۔محکمہ کھیل سندھ اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے منعقد فیسٹول کے سلسلے میں بیڈمنٹن چیمپیئن شپ ایم سی بی بیڈمنٹن ہال نیاز اسٹڈیم میں منعقد کی گئی جس میں نجی اسکولز اور کالجز سے تعلق رکھنے والے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گرلز ایونٹ کا بیسٹ آف تھرہ پر مشتمل فائنل کے پہلے سیٹ میں کنول اور فائزہ کے مابین کھیلا گیا جس کے پہلے سیٹ میں کنول نے فائزہ کو 14-21سے شکست دے کر برتری حاصل کرلی، دوسرے سیٹ میں فائزہ نے 15-21سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا، تیسرے سیٹ میں کنول نے عمدہ سروس، کراس کورٹ اور ڈراپس شاٹ کا شاندار مظاہر کیا اور تیسرے و فیصلہ کن سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد19-21 سے کامیابی حاصل کرکے چیمپیئن کا تاج اپنے سر پر سجایا، فائنل کے اختتام پر سنیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن زینب ارباب نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، بوائز کے فائنل میں عبدالغفار نے فہد احمد کو سننسی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی ، میچ کے اختتام پر سابق ڈویژنل بیڈمنٹن چیمپیئن عشرت لودحی نے انعامات تقسیم کیے، بورڈ اسٹڈیم میں منعقدہ باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں لطیف آباد کلب نے مدمقابل قاسم آباد کلب کو 53-79پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، فاٹھ ٹیم کی جانب سے غدیر اور سید عرفان نے جبکہ ناکام سائیڈ کی جانب سے دانیال اور فرحان نے شاندار کھیل پیش کیا، اختتام پر یوسی چیئرمین خالد حسین نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔