حیدر آباد،فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ میں پاکستان گرین کلب کی سیمی فائنل میں 99رنز سے کامیابی
بدھ 23 اگست 2017 23:12
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں جاری فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان گرین کرکٹ کلب نے مہران کرکٹ کلب پریٹ آباد کے خلاف ڈگری کالج گرائونڈ لطیف آباد میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46اوورز میں 265رنز بنائے، بہادر علی 91، ذیشان 30رنز بناکر نمایاں رہے، مہران کلب پریٹ آباد کے عطاء انصاری، فراز انصاری، رضوان احمد اور فرحان انصاری نے باالترتیب 30,42,45اور 73رنز دے کر 2-2وکٹیں حاصل کیں، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے مہران کرکٹ کلب کی ٹیم 30اوورز میں محض 165رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، وسیم حسن 42اور وہاب علی 25رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان گرین کلب کے فیصل محمود خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41رنز کے عیوض6وکٹیں حاصل کیں، سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق سیکریٹری ڈی سی اے حیدرآباد احمد علی جعفری سے ڈی سی اے حیدرآباد کے صدر شکیل قریشی اور سیکریٹری فیصل محمود نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تعارف کرایا، اس موقع پر سینئر کرکٹ آرگنائزر نیاز محمدقریشی، عبدالرئوف، سید شاکر علی، شکیل قائم خانی سمیت دیگر بھی موجود تھے، میچ کے امپائرز ذاکر خان، عبدالستار اور اسکورر محمد وسیم صدیقی رہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.