حیدرآباد،فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ ، پاکستان گرین کلب کی سیمی فائنل میں 99رنز سے کامیابی

بدھ 23 اگست 2017 23:10

حیدرآباد،فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ ، پاکستان گرین کلب کی سیمی ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ ، پاکستان گرین کلب کی سیمی فائنل میں 99رنز سے کامیابی، فیصل محمود کی عمدہ بائولنگ، 41رنز کے عیوض 6وکٹیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں جاری فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان گرین کرکٹ کلب نے مہران کرکٹ کلب پریٹ آباد کے خلاف ڈگری کالج گرائونڈ لطیف آباد میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46اوورز میں 265رنز بنائے، بہادر علی 91، ذیشان 30رنز بناکر نمایاں رہے، مہران کلب پریٹ آباد کے عطا انصاری، فراز انصاری، رضوان احمد اور فرحان انصاری نے بالترتیب 30,42,45اور 73رنز دے کر 2-2وکٹیں حاصل کیں، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے مہران کرکٹ کلب کی ٹیم 30اوورز میں محض 165رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، وسیم حسن 42اور وہاب علی 25رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان گرین کلب کے فیصل محمود خان نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41رنز کے عیوض6وکٹیں حاصل کیں، سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق سیکریٹری ڈی سی اے حیدرآباد احمد علی جعفری سے ڈی سی اے حیدرآباد کے صدر شکیل قریشی اور سیکریٹری فیصل محمود نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تعارف کرایا، اس موقع پر سینئر کرکٹ آرگنائزر نیاز محمدقریشی، عبدالرئوف، سید شاکر علی، شکیل قائم خانی سمیت دیگر بھی موجود تھے، میچ کے امپائرز ذاکر خان، عبدالستار اور اسکورر محمد وسیم صدیقی رہے۔

متعلقہ عنوان :