کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی بچی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار

متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کرلی

بدھ 23 اگست 2017 23:09

کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی بچی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کرلی اور اب وہ شوبز انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق متھن کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے بالکل تیار ہیں تاہم ڈگری موصول ہونے کے بعد وہ دوبارہ بھارت آجائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 30 سال قبل متھن ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے تو انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز آئی، بالی ووڈ اداکار آواز سین کر رکے اور کپڑے میں لپٹی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے۔بالی ووڈ اداکار نے اس بچی کا نام دشانی رکھا اور بیٹوں کے ساتھ ساتھ لے پالک بیٹی کی تربیت میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی، لے پالک بیٹی نے ابتدائی تعلیم بھارت میں حاصل کی بعد ازاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہوں نے نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا۔دوسری جانب متھن چکرورتی نے دشانی کو کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :