صوبے کے عوام کی مشکلات اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل

ہے،گورنربلوچستان امن وامان کی صورتحال میں بہتری لانے اور دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں،محمد خان اچکزئی

بدھ 23 اگست 2017 23:01

صوبے کے عوام کی مشکلات اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کی مشکلات اور مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ امن وامان کی صورتحال میں بہتری لانے اور دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

موجودہ حکومت کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں سے نہ صرف صوبے کی پسماندگی دور ہوگی بلکہ صوبے کی مجموعی صورتحال میں خاصی بہتری آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد خان بادیزئی کی قیادت میں پشین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ مثبت وتعمیری طرز فکر رکھنے والوں کو اپنا علم اپنی ذات او راپنے حلقہ تک رکھنے کی بجائے اسے دوسروں تک منتقل کرنے اور تعمیروترقی کے عمل میں فعال اور مؤثر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر ذی فہم انسان اپنے ذاتی خول سے باہر آکر پورے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو علاقے کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا جس پر گورنر نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نواب ایاز خان جوگیزئی اور سردار معصوم خان ترین نے بھی گورنر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :