پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا، نثار احمد کھوڑو

فاروق ستار نے کثیر الجماعتی کانفرنس میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کے متعلق غلط بیانی کی ایم کیو ایم پاکستان کی کانفرنس وفاق کے کراچی کے لئے 25 ارب کے پیکیج لئے لابی بنانا تھی، بتایا جائے جمہوریت کے خلاف سازش کون کر رہا ہے، پریس کانفرنس

بدھ 23 اگست 2017 22:48

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) پیپلز پارٹی سند ھ کے صدر سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کثیر الجماعتی کانفرنس میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کے متعلق غلط بیانی کی۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا۔ جمہوریت کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کیا ہے ۔ وہ بدھ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی ، راشد ربانی ودیگر بھی موجود تھے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ جب عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے سیٹی بجنے کی بات کی تب بھی جمہوریت کا ساتھ دیا۔ پیپلز پارٹی ججمہوریت کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنی ہے۔ہم نے فرد کو نہیں سسٹم۔

(جاری ہے)

کو بچایا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن نے کانفرنس کے متعلق ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے ملاقات تو کی مگر پیپلز پارٹی کو کانفرنس کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔

کانفرنس میں زبانی شرکت کی بات کی گئی اور کانفرنس کا موضوع نہیں بتایا گیا۔ پیپلز پارٹی نے کانفرنس میں شرکت کی کوئی یقین دھانی نہیں کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے متعلق فیصلہ پارٹی مشاورت سے مشروط کیا تھا۔ اگر ایم کیو ایم جمہوریتکے خلاف سازش کی بات کر رھی تو وہ بتائے سازش کون کر رھا ہے۔

لگ رھا ھے ایم کیو ایم پاکستان کی کانفرنس وفاق کے کراچی کے لئے 25 ارب کے پیکیج لئے لابی بنانا تھی۔کراچی۔ اگر فاروق ستار وفاقی حکومت کے 25 ارب کے پیکیج کے لئے کانفرنس کی آڑ میں لابی بنا رھے تھے تو پیپلز پارٹی اس کا حصہ کیوں بنے گی۔اگر وفاقی حکومت کراچی کے لئے 25 ارب کا پیکیج دے رھی ہے تو وہ کوئی احسان نہیں کر رھے۔یہ سندھ کی عوام کی ٹیکس کے پیسے ہیں۔

فاروق ستار وضاحت کریں کے ان پر زبردستی انضمام کا دباؤ کون ڈال رھا ہے۔ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین کے کہنے پر کانفرنس ملتوی کی ہو۔ ایم کیو ایم کے سب دھڑے اگر آپس میں مل رھے ہیں تو ھمیں اعتراض نہیں۔ بلدیاتی نمائندوں کو اختیار قانون کے مطابق دئے گئے ہیں۔ میثاق ججمہوریتکے بعد نواز شریف ای پی ڈی ایم بنا کر بھاگ گئے تھے۔ بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لئے سندھ حکومت بھرپور کردار ادا کر رھی ہے۔