آئی سی سی سکیورٹی کی ٹیم 26 اگست کو لاہور پہنچے گی

اسٹیڈیم، اس میں موجود سہولیات، ہوٹل اور ٹیم کے ہوٹل سے اسٹیڈیم آنے اورجانے والے راستوں کا جائزہ لے گی

بدھ 23 اگست 2017 22:46

آئی سی سی سکیورٹی کی ٹیم 26 اگست کو لاہور پہنچے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) ورلڈ الیون کے دورہ سے قبل آئی سی سی سکیورٹی کی ٹیم پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور کھلاڑیوں کیلئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے 26 اگست بروز ہفتہ کو لاہور پہنچے گی۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ٹیم دورے کے دوران اسٹیڈیم، اس میں موجود سہولیات، ہوٹل اور ٹیم کے ہوٹل سے اسٹیڈیم آنے اورجانے والے راستوں کا جائزہ لے گی۔ ٹیم کی رپورٹ کے بعد ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔ورلڈ الیون کی ٹیم میں نامور غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ستمبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگا جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :