کلثوم نواز کو بلد کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اگست 2017 20:33

کلثوم نواز کو بلد کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں: رانا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی بیماری کے حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو بلڈ کینسر کا مرض لاحق ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ کلثوم نواز کو گلے کی ایک مخصوص بیماری ہے جس کا علاج لندن میں شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی بعض خبریں بے بنیاد ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے مزید بتایا ہے کہ کلثوم نواز کا علاج 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔ علاج مکمل کروانے کے بعد بیگم کلثوم نواز پاکستان واپس آجائیں گی۔