کراچی میں قیام امن کیلئے سب کو سا تھ لیکر چلیں گے، عوامی طاقت سے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے والوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربا نیا ں دیں،ان کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکا وفود سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 22:46

کراچی میں قیام امن کیلئے سب کو سا تھ لیکر چلیں گے، عوامی طاقت سے پاکستان ..
اوکاڑہ/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے سب کو سا تھ لیکر چلیں گے عوامی طاقت سے پاکستان کے خلاف نعرہ لگانے والوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربا نیا ں دیںقربانیوں کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے ،صحافی معاشرہ کی آنکھ ہے صحافیوں نے قیام پاکستان سے لیکر آج تک بہت قربانیاں دیںاِنکو فراموش نہیں کیا جا سکتا آر یو جے نے علاقائی صحافت سے درپیش مسائل حل کے لیے اہم کر دار ادا کیا ہے اور کررہے ہیں ۔

وہ آریو جے سندھ اور پنجاب کے عہدیدارن کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے اس میں کسی جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے لیے جگہ نہیں ہے اس نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کیا ہے آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم کی طاقت کا پتہ چل جا ئیگاانشاللہ اندرونِ سندھ اورکراچی میںایم کیو ایم بھاری اکثریت سے کا میاب ہو گی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ ہڈی کی حیثیت رکھتاہے سی پیک منصوبہ کے مخالف نہیں چاہتے کہ اِس منصوبے کو پائے تکمیل پہنچے چا ئنہ پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے اس دوستی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :