چیئرمین سینیٹ کا امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر سخت احتجاج کیلئے وزیر خارجہ کے دورہ واشنگٹن کی منسوخی کا مشورہ

حکومت پاکستان کے اس اقدام کااچھا پیغام جائے گا، رضاربانی

بدھ 23 اگست 2017 22:41

چیئرمین سینیٹ کا امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر سخت احتجاج کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان کے خلاف امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر سخت احتجاج کیلئے حکومت کو وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے دورہ واشنگٹن کی منسوخی کا مشورہ دے دیا، انہوں نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کے اس اقدام کااچھا پیغام جائے گا۔اس امر کا اظہار انہوں نے بدھ کو اجلاس کی کارروائی کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ کے استفسار پر ایوان میں موجود وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے بتایا کہ وزیر خارجہ چند دنوں میں امریکہ جا رہے ہیں، امریکی ہم منصب سے مذاکرات کیلئے جا رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے مشورہ دیا ہے کہ کیا ان حالات میں بھی وزیر خارجہ کا دورہ ہو سکتا ہے، وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کو مسترد کر دینا چاہیے، اچھا پیغام جائے گا، امریکی صدر کے پاکستان کے خلاف بیان پر وزیر خارجہ کے دورہ واشنگٹن پر نظرثانی کی جائے۔