پاکستان کے وزیر اعظم اور چینی نائب وزیر اعظم کا سعودیہ پہنچنے پر شاندار استقبال

بدھ 23 اگست 2017 22:41

پاکستان کے وزیر اعظم اور چینی نائب وزیر اعظم کا سعودیہ پہنچنے پر شاندار ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گولی سعودی عرب کے دورہ پر جدہ پہنچ گئے، پاکستانی وزیر اعظم کو شاہ عبد العزیز ائر پورٹ پر مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز نے اور چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گولی کو توانائی، انڈسٹری اور معدنی وسائل کے وزیر انجینئر خالد عبدالعزیز الفاخلہ نے خوش آمدید کہا ، سعودی روزنامہ الریاض کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان کو سعودی حکومت نے گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے سربراہان کچھ وقفے سے سعودی عرب کے بین الاقوامی ائر پورٹ شاہ عبد العزیز پر پہنچے ۔ دونوں کا استقبال الگ الگ کیا گیا ۔ پاکستانی وزیر اعظم کو شاہ عبد العزیز ائر پورٹ پر مکہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ عبداللہ بن باندر بن عبدالعزیز نے رسیو کیا جبکہ ر چین کے نائب وزیر اعظم اور ریاستی کونسل کے نائب چئیر مین ژانگ گولی کو توانائی، انڈسٹری اور معدنی وسائل کے وزیر انجینئر خالد عبدالعزیز الفاخلہ نے خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :