بلاول بھٹو اور آصف زرداری لاہور سے اسلام آباد روانہ

بدھ 23 اگست 2017 22:37

بلاول بھٹو اور آصف زرداری لاہور سے اسلام آباد روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز لاہور پہنچ کر بلاول ہائوس میں دونوں سے ملاقات کرنی تھی تاہم سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ہی طلب کر لیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا ہفتے کو اٹک کے قریب فتح جنگ میں جلسے سے خطاب شیڈول ہے۔ تاہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو اسلام آباد میں چند روز قیام کے سندھ کا رخ کریں گے اور اس دوران دونوں رہنما عید لاڑکانہ میں منائیں گے۔