پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ریاض عباسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وہ قیمتی اثاثہ تھے جن کی کمی ہمیشہ پارٹی ورکرز محسوس کرتے رہیں گے،سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری

بدھ 23 اگست 2017 22:37

پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ریاض عباسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ..
مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ریاض احمد عباسی پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے جن کی کمی کو ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر محسوس کرتے رہیں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ریاض عباسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ ریاض عباسی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریاتی سپاہی ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل سے مشکل حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم کو بلند رکھا جس کی وجہ سے آج پاکستان پیپلز پارٹی کا بچہ بچہ اُن کو خراج تحسین پیش کرتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین سینٹ سید نیر حسین بخاری سابق چیئر مین پاکستان پریس کونسل وسابق ایم پی اے راجہ شفقت عباسی پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر احمد سابق ضلع راولپنڈی کے صدر شوکت عباسی پیپلز یوتھ ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ عنایت الرحمن سینر نائب صدر عاشق عباسی پیپلز پارٹی تحصیل مری کے صدرنذیر احمد عباسی جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی نے پیپلز پارٹی یونین کو نسل دریا گلی کے کے رہنماء ریاض احمد عباسی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے باڑیاں کے مقام پرخطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سید نیر حسین بخاری نے کہا ملک اس وقت بین الاقوامی طو رمشکلات کا شکار ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی نے ہمیں بین الاقوامی طور پر تنہا کر دیا ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی ملک میں افرتفریحی کی سیاست کو فروغ دینے کی بجائے جموریت کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ موجودہ حالات سیاسی قوت ہونے کے باوجود سیاسی عدم استحکام کے متحمل نہیں ہیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی جموریت کو ڈی ریل کرنے کی بجائے ناکام سیاسی حکمران جماعت کا جموریت اور جموری عمل کے استحکام کی خاطر سیاسی طور پر قربانی دے رہی ہے تاکہ ملک میںکی سیاسی قوتوں کو مضبوط کیا جاسکے ۔