وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اگست 2017 20:22

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء) وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم اعلامیہ سامنے آیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 4 تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی اداروں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک ہوں گی۔

اس حوالے سے سرکاری نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تعطیلات جمعہ سے پیر تک ہوں گی۔ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند گزشتہ روز نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد اعلان کیا گیا تھا ملک میں یکم ذی الحج 24 اگست بروزجمعرات جبکہ عید الاضحی 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :