پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: تیسرے روز مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنل اور کوارٹرفائنل مقابلوں کا انعقاد

بدھ 23 اگست 2017 22:32

پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: تیسرے روز مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیف منسٹرآزادی ڈے پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ 2017ء کے تیسرے روز مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنل اور کوارٹرفائنل مقابلے منعقد ہوئے۔ اختتامی تقریب اور تمام ایونٹس کے فائنل آج بروز جمعرات کھیلے جائیں گے جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ ہوں گے۔

مین انڈر 18 بوائز کا فائنل سہ پہر چار بجے ہوگا۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کے مطابق چار روزہ چیمئن شپ میں 80 سے زائد کھلاڑیوں کی پنجاب بھر سے شرکت نے چار چاند لگا دیئے ہیں۔انڈر 18 گرلز ایونٹ میں زوہر سلمان نے تسمیہ حامد کو 6-2, 6-3 سے جبکہ ماہا سید نے عائشہ عاصم کو 6-2, 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

انڈر 16 کے پہلے سیمی فائنل میں احمد کامل نے محمد سید کو 6-2, 6-1 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں موسی ہارون نے احمر سعید کو 6-4, 6-2 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈر 14 کے پہلے کوارٹرفائنل میں عبدالحنان خان نے حمزہ جواد کو 4-1, 4-0 سے سیف العزیز نے شاہیل طاہر کو 3-5, 4-2, 5-3 سے، بلال عاصم نے مبین فہیم کو 4-1, 4-0 سے، عادل خان نے فیضان فیاض کو 4-0, 5-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں عبدالحنان خان نے شاہیل طاہر کو 8-2 سے، حسن علی نے سید محمد مصطفی کو 8-3 سے، حمزہ جواد نے حیدر کو 8-2 سے، بلال عاصم نے ماہا سید کو 8-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 10 کے پہلے کوارٹرفائنل میں مایالون نے علینا سلیمان کو 8-3 سے جبکہ امیر حمزہ نے حسنین کو 8-6 سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :