ایفیڈرین کوٹہ کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع ہونے کے بعد ن لیگی قیادت نے حنیف عباسی سے فاصلے بڑھا لیے

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اگست 2017 20:19

ایفیڈرین کوٹہ کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع ہونے کے بعد ن لیگی قیادت نے ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23اگست2017ء) ایفیڈرین کوٹہ کیس کی دوبارہ تحقیقات شروع ہونے کے بعد ن لیگی قیادت نے حنیف عباسی سے فاصلے بڑھا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایفیڈرین کوٹہ کیس کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے سابق رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی مشکلات ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا  رہی ہیں۔ جہاں انہیں اس کیس کے باعث قانونی مشکلات کا سامنا ہے وہاں دوسری جانب ان کیلئے سیاسی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایفیڈرین کوٹہ کیس دوبارہ کھل جانے کے باعث ن لیگی سینئر قیادت نے بھی حنیف عباسی سے فاصلے بڑھا لیے ہیں۔ نواز شریف کی ریلی کے دوران بھی عوام کی کم تعداد کے باعث حنیف عباسی کو سابق وزیراعظم کے ہاتھوں خاصی بے عزتی سہنا پڑی تھی۔ جبکہ حنیف عباسی کے اپنے پرانے قریبی دوستوں نے بھی ان سے فاصلے بڑھا لیے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں حنیف عباسی کا سیاسی مستقبل کچھ زیادہ اچھا دکھائی نہیں دے رہا۔ ذرائع کے مطابق انہیں ممکنہ طور پر این اے 56 سے ن لیگ کا ٹکٹ بھی نہ مل پائے۔

متعلقہ عنوان :