قومی کرکٹر عمراکمل نے پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا۔

بدھ 23 اگست 2017 20:14

قومی کرکٹر عمراکمل نے پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا۔
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے کپتان مکی آرتھر پر الزامات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھجوایا گیا تھا جس کے بعد عمر اکمل کی جانب سے شوکاز نوٹس پر جواب داخل کروادیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمر اکمل نے شوکاز نوٹس پر جواب داخل کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مکی آرتھر کی جانب سے گالیاں دینا ناقابل برداشت اور مضحکہ خیز تھا تاہم عمر اکمل نے مزید کہا کہ مکی آرتھر نے مجھے انضمام الحق اور مشتاق احمد کی موجودگی میں دی ہیں۔

عمر اکمل نے چیئرمین پی سی بی سے درخواست بھی کی ہے کہ وہ معاملے کی مکمل انکوائری کرائیں اور قصوروار کو سامنے لیکر آئیں۔عمر اکمل نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے