وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

بدھ 23 اگست 2017 20:06

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
سعودی عرب:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بارے حالیہ بیان کے بعد جہاں ملک کے اندرونی سیاست کافی متاثر وہیی پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سعودی عرب جانے کا کل ہنگامی فیصلہ کیا تاہم آج سعودی عرب پہنچنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کیساتھ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم پاکستان کے مابین ہونیوالی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سےامریکی پالیسی پرپاکستانی موقف بارے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔