ٹرمپ کے بیان پر چین بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آنا افسوسناک ہے،شیریں رحمن

حکمران طبقے کی طرف سے امریکہ کو جنرل باجوہ جیسا ردعمل دینا چاہیے تھا آرمی چیف کے امریکی سفیر کے سامنے موقف کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،سینٹ میں اظہار خیال

بدھ 23 اگست 2017 22:53

ٹرمپ کے بیان پر چین  بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آنا افسوسناک ہے،شیریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیریں رحمن نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر چین کے ردعمل کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آنا افسوسناک ہے۔ آج امریکن سفیر کے سامنے آرمی چیف کی جانب سے سے امریکن امداد کی ضرورت نہ ہونے سے متعلق سامنے آنے والے بیان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ لیکن میں سمجھتی ہوں کہ حکمران طبقے کی طرف سے امریکہ کو جنرل باجوہ جیسا ردعمل دینا چاہیے تھا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کی جہاد پالیسی کا آج 35 برسوں سے ہم خمیازہ بھگت رہے ہیں ہم ایسا ملک یا فوج نہیں رکھتے جو کرایہ پر حاصل کی جاسکے۔ ہم نے نیٹو الائنس کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ایک لمبے عرصے تک امریکن مفادات کے تحفظ کیلئے کام کیا۔ ہمیں اگر اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے تو امریکہ کو بھی اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا امریکہ نے 14 سالوں میں ماسوائے بزنس ڈیل کے افغانستان میں کیا کیا ہی ۔