پاکستان کی ترقی اور استحکام میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، کیپٹن (ر)صفدر

ْ پاکستان کے بقاء کی نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، رہنماء مسلم لیگ ن کا کارکنوں کو خراج تحسین

بدھ 23 اگست 2017 22:17

پاکستان کی ترقی اور استحکام میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، کیپٹن (ر)صفدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے جبکہ پاکستان کے بقاء کی نوجوانوں کی ذمہ داری ہے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سیکرٹریٹ میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے تحریک پاکستان کے کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ پاکستان ایک نئی دنیا بننے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کا حصول ن لیگ کی منزل ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے ملک کو اندرونی وبیرونی طور پر مضبوط بنایا اور ان نوجوانوں کی نواز شریف نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کی پاکستان کی بقاء کی حفاظت کی ذمہ داری نوجوانوں کی ہے لیکن پاکستان میں یہ عجیب تماشا ہے کہ 27 کروڑ نوجوانوں کے نمائندہ نواز شریف کو گھر بھیج دیاگیا انہوں نے نواز شریف کی استقبالیہ ریلیوں میں نوجوانوں کی شرکت پر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی سابق صدر مشرف نے نواز شریف کو 8 سال بیرون ملک رکھا لیکن وہ نواز شریف کا ناموں عوام کے دلوں سے ختم نہیں کر سکے۔

متعلقہ عنوان :