عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دو نئے سب ڈویژن سرساوا اور تتہ پانی بنائے جائیں گے، راجہ محمد فاروق حیدر خان

سہنسہ گرڈ سٹیشن پر کام اس سال شرو ع کر دیا جائے گاجسے جلد سے جلد مکمل کیا جائے گاتاکہ لوگوں کو بجلی کی سہولت بہتر انداز میں میسر ہو سکے حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی جانب گامزن ہے خوشحال کشمیر ہمار ا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر کیا جائے گا ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 22:03

عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دو نئے سب ڈویژن سرساوا اور تتہ پانی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دو نئے سب ڈویژن سرساوا اور تتہ پانی بنائے جائیں گے ۔ سہنسہ گرڈ سٹیشن پر کام اس سال شرو ع کر دیا جائے گاجسے جلد سے جلد مکمل کیا جائے گاتاکہ لوگوں کو بجلی کی سہولت بہتر انداز میں میسر ہو سکے ۔

حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی جانب گامزن ہے خوشحال کشمیر ہمار ا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر کیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ نصیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر بھر میں اور بالخصوص کوٹلی میں ترقیاتی کاموںکا جال بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتیں میسر آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے تین بنیادی ترجیحات ہیں تحریک آزادی کشمیر، گوڈگورننس اور تعمیر وترقی کے لیے حکومت کی تمام مشینری ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانیاں صرف کرے گی ۔ انہوں نے رکن اسمبلی سے تمام تعمیراتی کاموں کے بارے میں دریافت کیا اور انکی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ نصیر خان نے وزیر اعظم کو اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ چونکہ کوٹلی آبادی کے لحاظ سے آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع ہے اس لیے دو نئے سب ڈویژن سرساہا اور تتہ پانی کی فوری ضرورت ہے جسے وزیر اعظم نے فوری طور پر منظور کر لیا ۔ رکن اسمبلی کے مطالبے پر وزیر اعظم نے سہنسہ گرڈ سٹیشن کا کام اسی سال شروع کرنے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ رکن اسمبلی نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کو خوشحال بنانے کے لیے تمام ترضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔

دریں اثناء راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کی تعمیراتی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ، سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی ، سیکرٹری ورکس طارق محمود ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف سردار طارق محمود ، ڈائریکٹر سنٹرل ڈیزائن آفس جواد احمد نے شرکت کی ۔ اجلاس میںزیارت حضرت جمعہ شاہ امبور مظفرآباد کی لینڈ سلائیڈنگ اور مستقبل کے تعمیراتی پراجیکٹ کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر سیکرٹری ورکس ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سنٹرل ڈیزائن آفس کے رکن پر مشتمل کمیٹی دسمبر تک کٹائو کے عمل کو مانیٹر کرے گی ۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سیکرٹری ورکس کی قیادت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں گے جسے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ادھرتجویدالقرآن ٹرسٹ کے ذرائع آمدن میں اضافے کے حوالے سے ایک اجلاس جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔

وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری امور دینیہ سید نظیر الحسن گیلانی ، ڈائریکٹر مذہبی امور و سیکرٹری تجوید القرآن ٹرسٹ مفتی حافظ نذیر احمد اور معاون ناظم و نگران تجوید القرآن ٹرسٹ راجہ محمد صدیق نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران تجوید القرآن ٹرسٹ کے ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے کہیں اقدامات کی منظوری دی گئیں جن میں تجوید القرآن ٹرسٹ ،سیس دو روپے فی ہزار سے بڑھا کر پانچ روپے فی ہزار کرنے ، نکاح رجسٹریشن پر ٹی کیو ٹی سیس دو وسو روپے فی نکاح سے بڑھا کر پانچ سو کرنے جبکہ پاسپورٹ پر ٹی کیو ٹی سیس پچاس روپے کرنے کی منظور ی دی گئی ۔

یاد رہے کہ تجوید القرآن ٹرسٹ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر بھر میں 697اداروں میں تعینات قراء کرام بچوںکو قرآن پاک کی مفت تعلیم دیتے ہیںحال ہی میں حکومت نے قراء کرام کے اعزازیہ میں اضافہ کیا ہے جنہیں اب نو ہزار روپے اعزازیہ ماہوار دیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :