امریکہ نے چین اور روس کے 16 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو سپورٹ فراہم کرنے اور امریکی پابندیوں کی پرواہ نہ کرنے کا الزام

بدھ 23 اگست 2017 22:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) امریکہ نے گزشتہ روز چین اور روس کے 16افراد اورکمپنیوں پر پابندی عائد کردی،جس پر اس نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو سپورٹ فراہم کرنے اور امریکی پابندیوں کی پرواہ نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

(جاری ہے)

چین ،روس اور یا کسی اور ملک میں افراد اور کمپنیوں کیلئے یہ ناقابل تسلیم ہے کہ وہ شمالی کوریا کو بڑی تباہی پھیلانے اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے ہتھیاروں کو فروغ دینے کے قابل بنائے،یہ بات وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

محکمہ خزانہ ،جو امریکی پابندیوں کے پروگرامز کی نگرانی کرتا ہے،نے کہا ہے کہ پابندیوں میں جن افراد اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے انہوں نے شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کی ہے،وہ تنہا ملک کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تجارت کرتے ہیں اور انہو ںنے شمالی کوریا کے ملازمین یا شمالی کوریا کی کمپنیوں کو استعمال کرتے ہوئے عالمی معاشی نظام تک رسائی حاصل کر رکھی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :