ن لیگ نی18ویں ترمیم پر آصف زرداری کو پھنسانے کے لیے ضیا الحق کی ترامیم کو ختم کرنے مخالفت کی تھی، سید خورشید شاہ

اللہ کہتا ہے میں سب کو بخش دونگا لیکن منافق کو نہیں بخشوں گا، اللہ کی قدرت نواز شریف خود آج پھنس گئے ، ان کی نیتوں میں فرق ہے ، قائد حزب اختلاف امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر چین کا شکر گزار ہوں، پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ڈان لیکس کی رپوٹ پبلک کرنی چائیے، میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 21:52

ن لیگ نی18ویں ترمیم پر آصف زرداری کو پھنسانے کے لیے ضیا الحق کی ترامیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے اٹھارویں ترمیم کے موقع پر آصف زرداری کو پھنسانے کے لیے ضیا الحق کی ترامیم کو ختم کرنے مخالفت کی تھی۔اللہ کی قدرت ہے کہ آج وہ خود اس میں پھنس گئے۔ اللہ کہتا ہے میں سب کو بخش دونگا لیکن منافق کو نہیں بخشوں گا۔

میں نواز شریف کو منافق نہیں کہتا لیکن ان کی نیتوں میں فرق ہے۔ امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر میں بطور اپوزیشن لیڈر چین کا شکر گزار ہوں۔چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مذید مستحکم ہو گی۔: پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ڈان لیکس کی رپوٹ پبلک کرنی چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمار اوزارت خارجہ امریکہ کی پالیسی کے معاملے کو ہینڈل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی اب کے مار کے دیکھا والی پالیسی ہے۔ اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو بچانے کے لیے ترمیم کرنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی کسی شخصیت کو بچانے کے لیے ایسا ہر گز نہیں کرے گی۔آرٹیکل 62 اور 63 ختم نہیں ہو سکتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ قوانین میں تبدیلی کا مقصد کسی کو بچانا ہے۔ اس طریقے سے آئین میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے امریکی صدر کو منہ توڑ جواب دینے پر میں بطور اپزیشن لیڈر چین کا شکر گزار ہوں۔

چین کے اس اقدام سے پاک چین دوستی مذید مستحکم ہو گی۔آج پوری پاکستانی قوم میں چین کی محبت میں اضافہ ہوا ہے۔ نواز لیگ کو باسٹھ ترسٹھ یاد لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ ایک شخص ملک کی بائیس کروڑ عوام کو دھمکیاں دے رہا ہے ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں ڈان لیکس کی رپوٹ پبلک کرنی چائیے ۔۔۔۔۔طارق ورک۔