میری والدہ کے گلے کے بائیں طرف کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،مریم نواز

قوم کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری والدہ کے لئے دعائیں کیں،ٹوئٹ

بدھ 23 اگست 2017 21:52

میری والدہ کے گلے کے بائیں طرف کینسر کی تشخیص ہوئی ہے،مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ میری والدہ کے گلے کے بائیں طرف کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے فوری علاج شروع کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مرض ابھی ابتدائی طور پر ہونے کی وجہ سے قابل علاج ہے جبکہ مریم نواز نے کہا ہے کہ میں قوم کی مشکور ہوں کہ انہوں نے میری والدہ کے لئے دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :