عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنا جواب جمع کروا دیا

بدھ 23 اگست 2017 21:52

عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنا جواب جمع کروا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، جمع کروائے گئے جواب کے متن کے مطابق عمر اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور چیئرمین سے پوری امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا کیونکہ کئی سالوں سے میرے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا ہے واضح رہے کہ عمر اکمل نے چند روز قبل پریس کانفرنس کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر پی سی بی نے عمر اکمل سے جواب طلب کیا تھا۔