علامہ اقبال انٹرنیشنل انٹرنیشنل ائیرپور ٹ پر فنی خرابیوں کے باعث 40 پروازیں متاثر

18 پروازیں منسوخ جبکہ 22پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں

بدھ 23 اگست 2017 21:49

علامہ اقبال انٹرنیشنل انٹرنیشنل ائیرپور ٹ پر فنی خرابیوں کے باعث 40 ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل انٹرنیشنل ائیرپور ٹ پر طیاروں کی کمی اور طیاروں میں فنی خرابیوں کے باعث گزشتہ روز بھی 40 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 18 پروازیں منسوخ جبکہ 22پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیںبتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 2247 اور جدہ سے آنے والی پرواز پی کے 2248 منسوخ، پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751 اور اوسلو سے آنے والی پرواز پی کے 752 منسوخ کردی گئی پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322 اور کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 منسوخ، پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 651 اور رحیم یار خان سے آنے والی پرواز پی کے 652 منسوخ، پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز پی کے 290 بھی اٴْڑان نہیں بھر سکی اسی طرح شاہین ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 729 اور جدہ سے آنے والی پرواز 730 منسوخ، ائیربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412اورشارجہ سے آنے والی پرواز 413 منسوخ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404اور کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ سیرئین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520اور کراچی جانے والی پرواز 521 منسوخ ہوگئیں پی آئی اے سمیت امارات ائیر، اتحاد ائیر، ٹرکش ائیر، ائیربلیو ،سری لنکن ائیر، شاہین ائیر کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :