لاہور، نوازشریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مفاہمت کی سیاست کیلئے سعودی عرب کو قائل کرنے کا ٹاسک دیدیا

بدھ 23 اگست 2017 21:49

لاہور، نوازشریف  نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مفاہمت کی سیاست کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مفاہمت کی سیاست کیلئے سعودی عرب کو قائل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے سابق وزیراعظم نے یہ ٹاسک موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گزشتہ روز جاتی امراء میں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں دیا تھا سابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی ولی عہد کیساتھ ملاقات کرینگے اور سعودی ولی عہد کوسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاخصوصی پیغام پہنچائیں گے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی شہزادے کو میاںنواز شریف اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کیساتھ مفاہمت کیلئے کردار ادا کرنے کا کہیں گے واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی اٴْنکے ہمراہ ہیں۔