وزیراعلیٰ پنجاب سے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات،
پاکستان اورفرانس کے تعلقات کے فروغ پر فرانسیسی سفیر کو خراج تحسین دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے :شہبازشریف دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں کا ثمر انہی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے ، آج پاکستان کہیں زیادہ پرامن ہے منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں،د نیا پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہی:وزیراعلیٰ پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میںپیشرفت کی ہی:فرانسیسی سفیر
بدھ 23 اگست 2017 21:33
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے۔ فرانس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتے ہیں ۔
سرمایہ کاروںکوہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی نئی مثال قائم کی ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوںکے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر چکی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ دے چکا ہے جن میں پاک افواج ، پولیس کے افسر و جوان، عام شہری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیوں کے ذریعے جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں کا ثمر انہی قربانیوں سے ممکن ہوا ہے اور آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پرامن بن چکا ہے۔ فرانسیسی سفیر نے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباددی اورکہا کہ پاکستان میں جس تیز رفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔فرانسیسی سفیر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کے حوالے سے بے مثال اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر ، تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں اصلاحات کے باعث صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب غیر معمولی انداز میںپیشرفت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ میں پاکستان خصوصا پنجاب کے عوام کے خلوص ، پیار اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گی-انہوںنے کہا کہ فرانس پاکستان کیسا تھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی-فرانس پنجاب حکومت کیساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے فرانسیسی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.