نواز شریف سے ’’سًر‘‘ کا خطاب واپس لینے کیلئے پاکستانی شہری کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو خط لکھ دیا گیا

بدھ 23 اگست 2017 21:25

نواز شریف سے ’’سًر‘‘ کا خطاب واپس لینے کیلئے پاکستانی شہری کی جانب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ’’سًر‘‘ کا خطاب واپس لینے کیلئے پاکستانی شہری کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو خط لکھ دیا گیا۔ یہ خط بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو لکھا گیا ہے، خط انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوئم کے نام بکھنگم پیلس لندن کے پتے پر بذریعہ کورئیر سروس بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پرسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ’’سًر‘‘ کا خطاب دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ’’سًر‘‘ کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 2اے اور249کی سنگین خلاف ورزی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان پانامہ کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف کو نااہل قرار دے چکی ہے لہٰذا وہ ’’سًر‘‘ کے خطاب کے اہل نہیں رہے۔خط میں ملکہ برطانیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ میاں نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :