فیصل آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی

4 مسافر جاں بحق ، 20سے زائد زخمی ، حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

بدھ 23 اگست 2017 21:23

ْمریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) کالا شاہ کاکو کے علاقہ میں موٹر وے پر فیصل آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس تیزر فتاری کے باعث کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے۔مقامی افرا د نے 6مسافروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر بس کی چھت اڑ کر دور جاگری اور بس ایک کلو میٹر تک چھت کے بغیر چلتی رہی۔

موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی کی ایک مسافر بس نمبرGTG-6611 فیصل آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ موٹر وے پر کالا شاہ کاکو کے علاقہ مسن کالر کے قریب مبینہ طور پر تیزر فتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے اس کی چھت اڑ کر دور جاگری اور بس ایک کلو میٹر تک چھت کے بغیر چلتی رہی۔

(جاری ہے)

حادثہ کے دوران چار مسافروں کے جاں بحق اور20کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ صرف چار افراد زخمی ہوئے جبکہ مقامی افراد نے 6افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔ موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو لاہور اور شاہدرہ کے ہسپتالوں میںپہنچا دیا۔ ضلعی پولیس اور موٹر وے پولیس نے متاثرہ بس کو سڑک سے ہٹا کر ہر قسم کی ٹریفک فوری بحال کر ادی۔ سید سجا د الحسن شیرازی آن لائن مریدکے