پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے تاریخی ،مذہبی اور لسانی تعلقات ہیں، پاکستان نے مقامی وسائل کو فروغ دیتے ہوئے بڑی تعداد میں ہائیڈل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کیے ہیں،

تاجکستان کی کمپنیاں آزاد آئی پی پیز کے طور پر ہائیڈرو پاور منصوبوں کی ترقی کے ممکنہ مقامات میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی تاجکستان کے سفیر شیرعلی جونوناوف سے ملاقات میں گفتگو موجودہ پاکستانی حکومت کی توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے غیر معمولی کوششیں قابل تعریف ہیں،تاجکستان پاکستان کو توانائی کے منصوبوں میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا،تاجک سفیر کی یقین دہانی

بدھ 23 اگست 2017 21:20

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے تاریخی ،مذہبی اور لسانی تعلقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے تاریخی ،مذہبی اور لسانی تعلقات ہیں، پاکستان نے مقامی وسائل کو فروغ دیتے ہوئے بڑی تعداد میں ہائیڈل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کیے ہیں، تاجکستان کی کمپنیاں آزاد آئی پی پیز کے طور پر ہائیڈرو پاور منصوبوں کی ترقی کے ممکنہ مقامات میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔

بدھ کو یہاں وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی سے تاجکستان کے سفیر شیرعلی جونوناوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔تاجک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے تاریخی ،مذہبی اور لسانی تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر ملکت برائے توانائی نے کاسا 1000 کی ترقی پر تاجک سفیر کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ کاسا سکریٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا جانا چاہیے۔عابد شیر علی نے کہاکہ پاکستان نے مقامی وسائل کو فروغ دیتے ہوئے بڑی تعداد میں ہائیڈل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ تاجکستان کی کمپنیاں آزاد آئی پی پیز کے طور پر ہائیڈرو پاور منصوبوں کی ترقی کے ممکنہ مقامات میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔

تاجک سفیر نے موجودہ حکومت کی توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے غیر معمولی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انکا ملک پاکستان کو توانائی کے منصوبوں میں ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔انھوںنے کہاکہ تاجکستان کے عوام پاکستان اور اسکی قیادت کا بہت احترام اور محبت کرتے ہیں۔