وزیراطلاعات سندھ کا خیر محمد جونو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 23 اگست 2017 21:16

وزیراطلاعات سندھ کا خیر محمد جونو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے عوامی آواز میڈیا گروپ کے مینجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو ہے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو ،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشن سمیع الدین صدیقی ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن مہناز فاطمہ نے بھی ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :