Live Updates

عمران خان کی نتھیا گلی سازش کو بہت جلد بے نقاب کر کے تحریک انصاف کا اصل ایجنڈا قوم کے سامنے لائیں گے ‘

کیپٹن (ر) صفدر نواز شریف نے پاکستان کو اندرونی ،بیرونی طور پر مضبوط ،خطرات سے محفوظ رکھا ،انکی پالیسوں سے آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے این اے 120کا الیکشن ایک سمت کا تعین کریگا،(ن) لیگ کو تاریخ فتح نصیب ہو گی‘ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب

بدھ 23 اگست 2017 21:16

عمران خان کی نتھیا گلی سازش کو بہت جلد بے نقاب کر کے تحریک انصاف کا اصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ خطرات سے محفوظ رکھا اور انکی پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، عمران خان کی نتھیا گلی سازش کو بہت جلد بے نقاب کر کے تحریک انصاف کا اصل ایجنڈا قوم کے سامنے لائیں گے ،این اے 120کا الیکشن ایک سمت کا تعین کرے گا اور مسلم لیگ (ن) کو تاریخ فتح نصیب ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ لیڈر کے ساتھ نہ چلنے والی قومیں ترقی نہیں کرتیں،نواز شریف نے پاکستان کو اندرونی و بیرونی طورپر مضبوط کیا اور خطرات سے محفوظ رکھا ، انہی کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوازشریف 22کروڑ عوام کا اعتماد ہیں اور عوام نے ہی ووٹ دے کر ان کو وزیراعظم منتخب کیا جبکہ ان کو نااہل قرار دے کر گھر بھیج دیاگیا ۔

انصاف مسلم لیگ (ن) کی منزل ہے اور انشاء اللہ اپنی منزل کو حاصل کرکے رہیں گے ۔کیونکہ پاکستان کو صرف 28مئی کو دھماکہ کرنے والا لیڈر ہی بچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نتھیا گلی میں جن لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں وہ منظر عام پر آچکی ہیں، بہت جلد نتھیا گلی میں ہونے والی سازش کو بے نقاب کرکے تحریک انصاف کا اصل ایجنڈا قوم کو بتائیں گے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ این اے 120کا الیکشن ایک سمت کا تعین کرے گا۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کو تاریخی فتح نصیب ہوگی اور تحریک انصاف کی امیدوار کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ انہوںنے نوجوانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی آزادی کی تحریک میں نوجوانوں کابہت اہم کردار ہے اور کارکنوںکی قربانیو ں کو اسلام پیش کرتا ہوں ۔انہوںنے کشمیریوں کو بھی اسلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارت کے چنگل سے آزادی حاصل کرے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات