امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا خیبرٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی عیادت ،

ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور موثر اقدامات کئے جائیں ،اس مشکل گھڑی میںپوری قوم کا اتحاد ناگزیر ہے ،اس بیماری سے مل کر لڑیں گے، امیر جمارت اسلامی

بدھ 23 اگست 2017 21:08

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا خیبرٹیچنگ ہسپتال کا دورہ، ڈینگی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خیبرٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی سے متاثرہ افراد کی عیادت کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان اور جنرل سیکرٹری ضلع پشاور و امید وار پی کے 5 عتیق الرحمن بھی امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ تھے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں سے متعلق ڈاکٹروں سے دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پشاور کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کو ہدایات دی ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے بروقت اور موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ اس وائرس پر قابو پایا جاسکے۔انہوںنے کہاکہ اس مشکل گھڑی میںپوری قوم کا اتحاد ناگزیر ہے اور اس بیماری سے مل کر لڑیں گے ۔ انہوںنے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ڈینگی مریضوں کے لیے بہترین علاج کا بندوبست کریں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں ۔