بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر لندن میں ان کی رہائش گاہ پر مبینہ حملہ

muhammad ali محمد علی بدھ 23 اگست 2017 19:49

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر لندن میں ان کی رہائش گاہ پر مبینہ حملہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر لندن میں ان کی رہائش گاہ پر مبینہ حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب لندن میں الطاف حسین کی رہائش گاہ میں 2 نامعلوم افراد نے گھسنے کی کوشش کی۔ تاہم پڑوسی اور محافظ کے آنے پر مشکوک افراد گاڑی میں فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے۔