گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ملاقات

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور اور سندھ میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ

بدھ 23 اگست 2017 21:02

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کے درمیان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے صوبہ سندھ کے گورنر محمد زبیر نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور اور سندھ میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے ملک میں امن و امان اور عام آدمی کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو اپنے منشور کااولین نقطہ قرار دیتی ہے اور اس ضمن میں مزید موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی کارکردگی اور مقبولیت کا پیمانہ صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ،انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بناء پر نہ صرف عوام کے ذہنوں اور دلوں پر رہے گی بلکہ اُن کے ووٹوں سے دوبارہ بر سرِ اقتدار آئے گی۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہمارے نزدیک عوامی خدمت عبات کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بہترین سیاسی حکمت عملی اور مفاہمتی سیاست کی وجہ سے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن بھی قائم ہو رہا ہے اور ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں بھی مرتب ہو رہی ہیں ۔