بلین ٹری سونامی بیرون ممالک میں کے پی کے کی پہچان بن چکا ہے،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

بدھ 23 اگست 2017 21:02

بلین ٹری سونامی بیرون ممالک میں کے پی کے کی پہچان بن چکا ہے،وزیر اعلیٰ ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی بیرون ممالک میں کے پی کے کی پہچان بن چکا ہے اس پروجیکٹ کی کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کے ساتھ ملک امین اسلم کے سر جاتا ہے کے پی کے آج ان کی محنت ،لگن اور قابلیت سے مستفید ہو رہا ہے اور وہ پاکستان کا بھی قیمتی اثاثہ ہیں، بلین ٹری پروگرام کی تمام پلاننگ اور تمام دنیا میں ملک امین اسلم کا کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخاب کے دوران سرسبز پاکستان کا وعدہ کیا تھا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی اس حوالے سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت کو جب اقتدار ملا تو پہلے دن سے ہی سرسبز پختونخواہ بنانے کا کام شروع کیا گیا، ملک امین اسلم نے اس حوالے سے بھر پور محنت کی یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں بلین ٹری سونامی کو سہرایا جا رہا ہے، جس کا سارا کریڈیٹ ملک امین اسلم کو جاتا ہے ۔