ٹرمپ کے حملے کی بات خطرناک ، پاکستان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،سینیٹر اعتزاز احسن

بدھ 23 اگست 2017 20:44

ٹرمپ کے حملے کی بات  خطرناک ، پاکستان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے کی بات خطرناک ہے پاکستان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان پر الزام تراشی کا موقف پرانا ہے مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے کی بات نئی ہے ، صدر کی اس تقریر کو پاکستان سنجیدگی سے لے کر خارجہ محاذ پر جارحانہ موقف سے امریکہ کو جواب دیں امریکہ کو جواب کیسے دیتے ہیں وزیر خارجہ خواجہ آصف کیا حکمت عملی اپناتے ہیں مگر ابھی ملک افغان پالیسی پر پاکستان کی حکومت کا ردعمل اطمینان بخش نہیں ۔

انہوں نے کاہ کہ امریکہ اپنی ناکامیوں کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو بول گیر کرکے افغانستان میں کردار ادا کرنے کا کہا جس سے پاکستان میں دہشت گردی مزید بڑھے گی اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے امکان زیادہ ہوں گے۔