وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

وزیرخزانہ اور وزیر صنعت وپیداوار کو کونسل کا رکن بنانے کی منظوری

بدھ 23 اگست 2017 20:39

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس  طلب  کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل جمعہ کو طلب کرلیا جبکہ وزیرخزانہ اور وزیر صنعت وپیداوار کو کونسل کا رکن بنانے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ کل جمعہ کو یہاں اسلام آباد میں طلب کئے جانے والے کونسل کے اجلاس میں وزارت خزانہ،قانون،داخلہ،تعلیم،پٹرولیم وقدرتی وِسائل کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ وزیرخزانہ اور وزیر صنعت وپیداوار کو کونسل کا رکن بنانے کی منظوری کیلئے کونسل کے ارکان میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے فی الوقت مشترکہ مفادات کونسل کے تین مستقل ارکان اسحاق ڈار،غلام مصطفیٰ جتوئی اور ریاض پیرزادہ ہیں جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی کونسل کے اراکین میں شامل ہیں۔