صوبائی وزیر سندھ مرتضی بلوچ کے بیٹے کو بازیاب کرالیاگیا

بدھ 23 اگست 2017 19:29

صوبائی وزیر سندھ مرتضی بلوچ کے بیٹے کو بازیاب کرالیاگیا
کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) صوبائی وزیر سندھ مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو بازیاب کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو 2روزفیملی کیساتھ حب جانے ہوئےغوا کیا گیا تھا تاہم ایس ایس پی ملیر نے آپریشن کرکے حیات بلوچ کو بازیاب کرالیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے مطابق حیات بلوچ کو حیات آباد کے قریب سے بازیاب کروایا گیا اور کارروائی کے دوران 5 اغوا کار بھی مارے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کی جانب سے حیات بلوچ کی بازیابی پر وزیرداخلہ سندھ کی جانب سے ایس ایس پی راو انور کو ٹیلی فون بھی کیا گیا اور وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی جانب سے ایس ایس پی کو حیات بلوچ کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی گئی تاہم آپریشن کے فوری بعد ایس ایس پی راوانوار اور حیات بلوچ کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
صوبائی وزیر سندھ مرتضی بلوچ کے بیٹے کو بازیاب کرالیاگیا

متعلقہ عنوان :