صوبے کی ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول ہمارا ایجنڈا ہے،شہبازشریف

فرسودہ نظام کو دفن کرکے ہر شعبہ میں میرٹ کو فروغ دیا ہے ،محروم معیشت طبقات کو ترقی کی دوڑ میں شامل کئے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار اپنی مثال آپ ہے ،خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے،آئندہ الیکشن میں ترقی کے شاندار ریکارڈ کیساتھ عوام کے پاس جائینگے، وزیر اعلی پنجاب کی پارٹی وفد سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 20:35

صوبے کی ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول ہمارا ایجنڈا ہے،شہبازشریف
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول ہمارا ایجنڈا ہے۔ محروم معیشت طبقات کو ترقی کی دوڑ میں شامل کئے بغیر خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حکومت پنجاب صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔

صحت، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ بدھ کے روزمسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے فرسودہ نظام کو دفن کرکے ہر شعبہ میں میرٹ کو فروغ دیا ہے اور میرٹ کے فروغ سے حقدار کو اس کا حق ملا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار اپنی مثال آپ ہے اور بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے ملک کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے اور بچائے گئے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے آپ کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے اور ہمارا ماضی گواہ ہے کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے اور2018ء کے انتخابات میں ترقی کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :