ضلع کچہری خودکش دھماکے کا ایک سال مکمل، تعزیتی ریفرنس 27اگست کو ہوگا

بدھ 23 اگست 2017 20:03

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ضلع کچہری خودکش دھماکے کا ایک سال مکمل ہوگیا27اگست کو تعزیتی ریفرنس ہوگا متاثرہ خاندان تاحال مالی امداد سے محروم ہیں 2ستمبر 2016کو ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 3وکلاء سمیت 15افراد شہید اور 58کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے تاہم اس واقعے کے ایک سال گزرنے کے بعدبھی متاثرین کو صوبائی او رمرکزی حکومت کی طرف سے ایک پائی امداد نہیں ملی ہے متاثرین کی یاد میں 27اگست کوشام 5بجے کاٹلنگ روڈ شیخانو کلے میں حجرہ زاہدخان مہمند ایڈووکیٹ میں تعزیتی ریفرنس طلب کرلیاگیاہے جس میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخا رحسین اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک ایم پی اے سمیت مختلف سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے ۔