ضلع کونسل مردان نے سرکاری سکول میں اسلحہ لانے پر پرنسپل کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

بدھ 23 اگست 2017 20:03

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) ضلع کونسل نے سرکاری سکول میں اسلحہ لانے پر پرنسپل کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ضلع کونسل کے پہلے روز کے اجلاس میں غلہ ڈھیر سے تعلق رکھنے والے رکن طارق عزیز نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل کے خلاف اسلحہ لے کر آنے کی شکایت کی جس کا کونسل نے نوٹس لے لیا ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے اسسٹنٹ کمشنر عمران خان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جو تین دن کے اندر اندر معاملے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :