پشاور ،خویشگی پریمیئرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ انجینئر الیون نے جیت لیا،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے اشفاق الیون کو 7وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

بدھ 23 اگست 2017 20:00

پشاور ،خویشگی پریمیئرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ انجینئر الیون نے جیت لیا،فائنل ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) خویشگی پریمیئرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ انجینئر الیون نے جیت لیا،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے اشفاق الیون کو 7وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی تحصیل نائب ناظم نوشہرہ زرعالم خان نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورکیش انعمات تقسیم کئے۔اس موقع پر حراماڈل سکول کے پرنپسل ہدایت باچا،یوتھ جنرل کونسلر وحیدٹورنامنٹ کے ارگنائزر جواد احمدسمیت دیگر بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

دو ہتفوں سے جاری اس ٹورنامنٹ میں 32ٹیموںنے حصہ لیا۔اشفاق الیون اور انجینئر الیون کے مابین کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اشفاق الیون نے مقرررہ اوورزمیں 102رنزبنائے ،جبکہ اسکے جواب میں کھیل کر انجینئر الیون ٹیم کے بیٹسمینوں نے جم کرکھیلے اورمطلوبہ ہدف 7.2میںتین وکٹوںکے نقصان پر پوراکیا۔جسمیں سہیل نے 48رنزبنائے۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تحصیل نائب ناظم نوشہرہ زرعالم خان نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورکیش انعمات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :