صوبائی حکومت نے ڈھانچہ نما سکولوں کو تمام تر سہولیات سے آراستہ و پیراستہ کیا،امیر غریب میں فرق ختم کر کے لوگوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں

صوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب خان کا افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال

بدھ 23 اگست 2017 19:58

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) صوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کے تحت ڈھانچہ نما سکولوں کو تمام تر سہولیات سے آراستہ و پیراستہ کیا ہے امیر غریب کے فرق کو ختم کرکے تمام لوگوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ضلع ہری پور کا صوبہ بھر میں شرح خواندگی کے اعتبار سے پہلا اور ملکی سطح پر چوتھا نمبر ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے انفارمشن ٹیکنالوجی لیب کی تنصیب پر لاکھوں روپے خرچ کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ربدھ کو انہوںنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو ہری پورمیں آئی ٹی لیب کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ضلع کونسل شاہد امین خان ڈی ای او شمیم اختر ایس ڈی ای او یاسمین عزیز پرنسپل روبینہ رشید موجود تھیں پرنسپل نے سکول کی پرانی عمارت کی از سر نو تعمیر اور امتحانی ہال کا مطالبہ کیا ڈی ای او شمیم اختر نے فخریہ انداز میں کہا ہے کہ قیام پاکستان کے ستر سالوں تحریک انصاف وہ واحد حکومت ہے جس نے تعلیمی ایمر جنسی کے تحت تاریخی فنڈنگ کے نتیجے میں تعلیم کے لیے اربوں کے فنڈز مختص کیے ماضی میں ہم سکولوں اور دفتری امور کے لیے ایک کمپیوٹر کو ترستے تھے اب آئی ٹی لیب پر لاکھوں خرچ ہورہے ہیں گرلز پائلٹ سکینڈری سکول کی ازسر نو تعمیر کے لیے بیس کروڑ کے فنڈز اور نئے ہاسٹل کی تعمیر سے اس سکول کو آئیڈیل سکول کا درجہ حاصل ہوگاصوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ گرلز پائلٹ کے بعد گرلز ہائی سکول نمبر دو کی عمارت ختم کرکے آئیڈیل بلڈنگ تعمیر کر کے دیں گے امتحانی ہال کی تزئین و آرائش سمیت اس میں جدید سائونڈ سسٹم نصب کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :