اے ایس پی حیدرآباد زاہد پروین نے ایک چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں مین پوری اورخام مال برآمد کرلیا

بدھ 23 اگست 2017 19:46

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) اے ایس پی حیدرآباد زاہد پروین نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں مین پوری اور اسکے بنانے کا خام مال برآمد کرلیا ہے ٹنڈو جام تھانہ کی حدود میں چھاپہ مار کر بہت بڑی مقدار میں مین پوری و گٹکا کی پڑیاں اور ان کے بنانے کا سامان تحویل میں لے لیا ہے جبکہ پھلیلی تھانہ کی حد سے شہزاد ، احسن اور محمد ہاشم کو گرفتار کرکی1450مین پوری کی پڑیاں برآمد کرلی ہیں ۔