سردار مسعود اقبال خان کو جنرل منیجر ٹیکنیکل حیسکو مقرر کردیا گیا

بدھ 23 اگست 2017 19:46

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) پیپکو پروموشن بورڈ کے احکامات پر جنرل منیجر (ایچ آر)پیپکوکے جولائی 2017؁ کو جاری کردہ آرڈر کے مطابق سردار مسعود اقبال خان کو جنرل منیجر ٹیکنیکل حیسکو مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ، اور تمام ملازمین کو ہدایات کی ہے کہ حیسکو کی بہتری کیلئے دن رات کام کریںاور تیکنیکی نقطہ نظر کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں جس سے بجلی سسٹم کو مزید بہتر کیا جاسکے گاحیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے جنرل مینجر ٹیکنیکل کی ذمہ داری سنبھال نے پر انہیں مبارک باد دی ہے اور کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ آپ حیسکو میںاپنے تجربے کی بنیاد پر تکینکی معاملات میں بہتری لائیں گے ،جس سے حیسکو کی نیک نامی ہوگی اور ادارہ ترقی کرسکے گااعلامیہ میں بتایاہے کہ اس سے پہلے سردار مسعود اقبال خان فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) میں جنرل منیجر (ٹیکنیکل) کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیںاس موقع پرجنرل منیجر آپریشن محمود احمد خان ، چیف کمرشل سعید احمد ڈاوچ، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ (پی ایم یو)عبدالستار میمن ،چیف انجینئر ایم اینڈ ایس احمد رضا خان، منیجر کمرشل محمود علی قائمخانی ، ڈائریکٹر جنرل وایڈمن اینڈ ایچ آر سید عمران علی عسکری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل اینڈ لیبرلونگ خان جکھرانی،فنانس ڈائریکٹر شمیم عالم ،مینجر ایچ آر ایم محمد ایوب آفریدی، منیجر ایڈمن شفیق احمد میمن، ڈپٹی منیجر سی ایم سیل مانجھی خان ہنگورجو ودیگرتمام افسران نے انہیں مبارکباد پیش کی۔