آپریشن ڈویژن حیسکوکے محمد بچل ایم ایس 1-کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے جبری ریٹائرڈ کردیاہے،ملک امتیاز الحق

بدھ 23 اگست 2017 19:43

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرآپریشن سرکل نوابشاہ ملک امتیاز الحق نے پاکستان واپڈا ایمپلائز (ای اینڈ ڈی)قوانین 1978کے تحت انکوائری رپورٹ مکمل ہونے اور مکمل جانچ پڑتا ل کے بعد حیسکو میں سزا و ر جزا کے عمل کے تحت آپریشن ڈویژن حیسکو دوڈ کے MS-I،محمد بچل جو کہ اب آپریشن ڈویژن نوابشاہ وسانگھڑ میں تعینات تھے فرائض میں غفلت برتنے پر بڑی سزا عائد کرتے ہوئے نوکری سے جبری ریٹائرڈ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل نوابشاہ ملک امتیاز الحق نے کہا کہ حیسکو میں سزا ور جزا کا عمل جاری ہے جو بھی ملازم کام نہیں کرکے گا اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے کے واضح احکامات ہیں کہ جو ملازم وافسر فرائض میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی کوئی بھی ایسا عمل جو کہ کمپنی کی ساخت کو خراب کرے قطعاًً برداشت نہیں کیا جائے گا۔