قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس(کل ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت ہوگا

اجلاس میں ٹرمپ کے پالیسی بیان پر غور،عسکری قیادت کی رائے بھی لی جائے گی

بدھ 23 اگست 2017 19:40

قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس(کل ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس(کل ) جمعرات کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت ہوگا جس میں ٹرمپ کے پالیسی بیان پر غور کیا جائے گا اورعسکری قیادت کی رائے بھی لی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس(آج ) جمعرات کو ہوگا جس میں ٹرمپ کے پالیسی بیان پر غور کیا جائے گا اورعسکری قیادت کی رائے بھی لی جائے گی۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اپنے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔اجلاس میں ملک کی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال، ملکی سلامتی، کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں اور آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات،ایئر چیف سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ ،وزیر دفاع خرم دستگیر،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ احسن اقبال اور اعلی سول اور فوجی حکام شریک ہونگے ۔

واضح رہے کہگزشتہ روز وفاقی کابینہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیاتھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر خارجہ دورہ امریکہ میں صدر ٹرمپ کے بیان کا معاملہ بھی اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :